شاہ عنایت کے گدی نشین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

صوفی عطا کی اویس مظفر سے ملاقات ،پیپلزپارٹی کو ووٹ دیاجائے،مریدوں کو ہدایت


Staff Reporter April 26, 2013
صوفی عطا کی اویس مظفر سے ملاقات ،پیپلزپارٹی کو ووٹ دیاجائے،مریدوں کو ہدایت فوٹو: فائل

سندھ کی معروف درگاہ شاہ عنایت شاہ، جھوک شریف کے گدی نیشن صوفی عطا اللہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں اپنے تمام مریدوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروںکو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

یہ ہدایت انھوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس88 ٹھٹھہ سے نامزد امیدواراویس مظفر سے ملاقات کے دوران کی ۔ اویس مظفر نے درگاہ کے گدی نشین کیملاقات کی اور پیپلز پارٹی کے منشور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی ۔ صوفی عطاء اللہ نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کی ملک بھر سے فتح کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صوفی عطاء اللہ کے بھائی صوفی محبوب نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اویس مظفر نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔



پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق اویس مظفر نے حضرت لال شہباز قلندر، درگاہ مکلی، مولا علی قدم اور درگاہ پیر شفیع وہاب کے مزار پر حاضری دی۔ دریں اثناء حیدآباد میں میر فتح تالپور نے اویس مظفر سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام خان شورو کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ حیدرآباد لطیف آباد پی ایس48 کے نامزد امیدوار کلیم خانزادہ نے بھی اویس مظفر سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اویس مظفر نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور بڑی بڑی درگاہوں کے گدی نشینوںکی شمولیت اور حمایت سے پیپلز پارٹی مزید مستحکم ہوگی ۔ اس موقع پر ارباب وزیر میمن ، انجینئر صادق علی میمن ، الطاف خواجہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |