نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد

جے آئی ٹی رپورٹ کی تمام جلدوں کو پڑھ کر فیصلہ لکھنا ہے، جج احتساب عدالت


ویب ڈیسک June 05, 2018
تحریری حکم نامہ آج دیں گے جب کہ کل العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو طلب کرلیتے ہیں، جج احتساب عدالت۔ فوٹو: فائل

ISTANBUL: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تینوں ریفرنسز پر اکٹھے دلائل دینے اور فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، دلائل سن کر فوری فیصلہ سنادوں گا، اتنے والیم ہیں، ان کو پڑھ کر فیصلہ لکھنا ہے تاہم آپ کوتحریری حکم نامہ آج دے دیں گے جب کہ کل العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو طلب کرلیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |