جعلی ڈگری دہری شہریت پر 2 ن لیگی ارکان کو سزا
زاہد اقبال کو15ماہ قید، راؤ مظہر جیل منتقل، رانا فاروق کیلیے حکم امتناع میں توسیع
(ن) لیگ کے 2سابق ارکان قومی اسمبلی کو جعلی ڈگری اور دہری شہریت پرعدالتوں نے جمعرات کو سزا سنا کر جیل بھیج د یا۔
آن لائن کے مطابق جعلی ڈگری کیس میں قصور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طارق افتخار نے قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن سے حلقہ اے138مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی راؤ مظہر حیات کو6 ماہ قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ پولیس نے سابق رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
آئی این پی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال کو ایک سال3 ماہ قید اور5ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ،پولیس نے عام انتخابات میں(ن) لیگ کی طرف سے دوبارہ حلقہ این اے 162سے امیدوار زاہد اقبال کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کردیا جہاں کارروائی مکمل ہونے کے بعد انھیں سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا جائے گا۔
این این آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید کو مشروط طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے حکم امتناعی میں29اپریل تک توسیع کردی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رانا فاروق سعید کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے29 اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔آن لائن کے مطابق رانا فاروق سعید کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ رانا فاروق سعید نے اس کی جائیداد اورکاروبار پر قبضہ کرلیا ہے۔اسی حلقے کے اقلیتی ووٹر نے بتایا کہ رانا فاروق سعید نے ان کے اہل خانہ کو گھروں سے بے دخل کرکے ان کی زمینوں اور جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے۔
رانا فاروق سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محض الزامات کی بنیاد پر انھیں انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے رانا فاروق سعید کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کردار ہے کہ ہر کوئی اپ پر انگلی اٹھا رہا ہے۔ این این آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی فل بینچ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کا لعدم قراردیتے ہوئے اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور کوحلقہ پی پی34سرگودھا سے الیکشن کیلیے اہل قراردیدیا۔ مخالف امیدوار کاکہنا تھا کہ ندیم سرور کیخلاف مختلف مقدمات درج ہیں الیکشن کے لیے نااہل قراردیاجائے ۔ ندیم سرور کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جب تک کسی امیدوار کو سزا نہ ہوجائے اس وقت تک نااہل قرارنہیں دیاجاسکتا۔
آن لائن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے گلزار سبطین کو الیکشن میں حصہ لینے کیلیے مشروط اجازت دے دی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلزار سبطین کو کسی عدالت نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں سزا نہیں سنائی لہٰذا عدالت انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ عدالت نے گلزار سبطین کو الیکشن میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ 29اپریل کو طلب کر