آزاد الیکشن لڑنیوالے پی پی رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنیکی منظوری

جن کو ٹکٹ جاری کیے وہی اصل امیدوار ہیں، سازشوں کا مقابلہ کرینگے، بلاول بھٹو زرداری

جن کو ٹکٹ جاری کیے وہی اصل امیدوار ہیں، سازشوں کا مقابلہ کرینگے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ایسے رہنماؤں جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوے بعض حلقوں میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ جن حلقوں میں بعض امیدوار بھٹو، شہید بی بی اور پیپلزپارٹی کے نام پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی نے جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں وہی پارٹی کے اصل امیدوار ہیں اور ان کا انتخابی نشان تیر ہے۔ وہ کراچی میڈیا سیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا انتخابات میں عوام ثابت کردیں گے کہ آج بھی ملک میں بھٹو کا فلسفہ زندہ ہے۔




پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مخالفین کا تمام سازشوں کے باوجود جمہوری انداز میں مقابلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، سکھر،لاڑکانہ اور تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کے بعض رہنماء آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، اس کا پارٹی قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ، تاہم ان میں سے بیشتر رہنمائوں نے پارٹی قیادت کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ پارٹی امیدواروں کے مقابلے میں ریٹائر ہوجائیں گے۔
Load Next Story