الیکشن منسوخ ہوئے توعوام اپناحال سوچ لیںشیخ رشید
پچھلے5سال کاسوچ کردل دہلتاہے،باشعورعوام اپنا اچھا برا سمجھتے ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن منسوخ ہوئے تو عوام اپناحال سوچ لیں۔
عمران خان پاکستان میں اس وقت روشنی کی کرن ہیں۔ اگر عوام ان پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منتخب کردیتے ہیں تو 2013 تبدیلی کا سال ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ملتوی ہوجائیںگے وہ اب جاگ جائیں۔ میں ہرحال میں الیکشن دیکھ رہاہوں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہنا تھاکہ اگرکسی صورت الیکشن منسوخ ہوئے تو عوام اپناحال سوچ لیں۔
پچھلے 5سال اتنے خوف ناک ہیں کہ انھیں سوچ کردل دہل جاتاہے۔ میں سمجھتاہوں پاکستان کے عوام تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں، اپنا اچھابرا سوچ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 11مئی2013 پاکستان میں تبدیلی کادن ہے، دہشت گردی، بھتاخوری، قتل وغارت گری کاخاتمہ بھی اسی دن ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے۔ ہم قوم کی خدمت کا عزم لے کر میدان میں آئے ہیں۔ پنڈی کی دونوں سیٹیں ہم مشترکہ طورپر جیتیںگے۔ نوازشریف اب مداریوں کی طرح میلے لگانا بند کرے۔ ان کو ووٹوں کی بھیک اب ملنا مشکل ہے۔ میڈیا انھیں بے نقاب کرچکا ہے۔