پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز بدھ کو انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہونگے

اسد شفیق اور اظہرعلی کی کاﺅنٹی کرکٹ میں معاہدوں کیلیے بھی بات چیت چل رہی ہے


Sports Reporter June 05, 2018
اظہر علی اور عثمان صلاح الدین بعد میں وطن واپس آئیں گے،فوٹو:فائل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے سمیع اسلم، اسد شفیق، سعد علی اور امام الحق بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

اظہر علی اور عثمان صلاح الدین بعد میں وطن واپس آئیں گے، محمد عباس کاﺅنٹی کرکٹ میں دوبارہ شمولیت کیلیے منگل کو ہی لیسٹر روانہ ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی کی کاﺅنٹی کرکٹ میں معاہدوں کیلیے بھی بات چیت چل رہی ہے تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔