جانناچاہتے ہیںالیکشن کمیشن سیکولرتونہیں ہوگیافضل الرحمن

ایسا ہے تواسے انتخابات کے انعقادکافریضہ سرانجام دینے کاکوئی اختیارنہیں


INP April 26, 2013
مخالفین جان لیں گے،عوام چمک سے دھوکا کھانے والے نہیں،جلسوں سے خطاب فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ جاننا چاہتے ہیں کہیں الیکشن کمیشن سیکولر تو نہیں ہوگیا۔

جمعیت قومیت اور دولت کے بل پر الیکشن لڑنے پر یقین نہیں رکھتی، ہمارا ایجنڈا اور منشور بالکل واضح اور صاف ہے، ہم اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت میں شرعی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہاکہ ہمارے مخالفین کو جلد معلوم ہوجائے گاکہ ڈیرہ، ٹانک اور لکی کے غیورعوام چمک سے دھوکا کھانے والے نہیں بلکہ دین پر مرمٹنے والے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے الیکشن میں اسلام کی بات کرنے کو فرقہ پرستی قرار دینے کی وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے اور یہ جاننا چاہتے ہیںکہ کہیں الیکشن کمیشن سیکولر تو نہیں ہوگیا۔ اگر الیکشن کمیشن سیکولر ہے تو اس کو انتخابات کے انعقاد کا فریضہ سرانجام دینے کا کوئی اختیارنہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |