فکسنگ کیس محمد نواز نے ناصر جمشید کےخلاف گواہی دیدی

بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش تھی، محمد نواز


Sports Reporter June 05, 2018
بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش تھی، محمد نواز،فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کے کیس میں محمد نواز پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہو گئے۔

نواز نے ٹریبیونل کو بتایا کہ بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش تھی جس پر میں نے آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی اگلی سماعت میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے بطور گواہ پیش ہوں گے۔

دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں، ناصر جمشید نے کوئی حکم عدولی کی ہے جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔