اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آرڈیننس فوری جاری کرنے کا حکم

وقت ضائع کیے بغیرآرڈنینس کے اجراکویقینی بنایاجائے، تاخیرسے منفی اثرات مرتب ہونگے، چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو ہدایت


Numainda Express April 26, 2013
وقت ضائع کیے بغیرآرڈنینس کے اجراکویقینی بنایاجائے، تاخیرسے منفی اثرات مرتب ہونگے، چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو ہدایت فوٹو: فائل

حکومت نیبیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے استعمال کی سہولت دینے سے ایک بار پھرمعذوری کا اظہارکیا ہے اورسپریم کورٹ کوتحریری طور پرآگاہ کیا ہے کہ قلیل مدت میں سہولت دینا ممکن نہیں۔

تارکین وطن کوووٹ کے استعمال کی سہولت دینے کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر وزارت قانون نے عدالت عظمٰی میں رپورٹ جمع کرائی، ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علیزئی نے عدالت کو بتایا تارکین وطن کوووٹ کے استعمال کی سہولت دینے کے بارے میں آرڈنینس کامسودہ منظوری کے لیے بھیج دیاگیا ہے لیکن عملی جامہ پہنانے سے پہلے کم ازکم19 اقدامات کرنے ہوں گے جس کے لیے وقت درکارہے۔



انھوں نے کہا کہ ابھی تک صرف7 ممالک آسٹریلیا، کنیڈا،برطانیہ، عمان، بحرین،کویت اور سعودی عرب نے اجازت دی ہے اگر باقی ممالک نے اجازت نہیں دی توان سیاسی جماعتوں کے ساتھ زیادتی ہوگی جہاں پران کوحمایت حاصل ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت قانون خود سے یہ اخذ نہیں کرسکتی یہ ایک آئینی تقاضا ہے جس پرعمل ہونا چاہیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کوہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آرڈنینس کو وقت ضائع کیے بغیرجاری کیا جائے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آرڈنینس کے اجرا میں تاخیر سے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں