عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس ثاقب نثار 7 جون کو انِ چیمبر سماعت کریں گے


ویب ڈیسک June 05, 2018
فوزیہ صدیقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،فوٹو: فائل

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی جدوجہد شروع کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

فوزیہ صدیقی نے بہن کی امریکا سے وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو اب سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹ میاں ثاقب نثار 7 جون کو درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کی حراست کے 15 سال مکمل

واضح رہے کہ 30 مارچ 2003ء کو عافیہ صدیقی کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت کراچی سے غائب کرکے امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا اور اب عافیہ کو امریکی قید میں 15 سال بیت چکے ہیں۔

امریکی صدر اوباما کے دور میں جب عافیہ صدیقی کی رہائی صرف ایک خط لکھنے کی دوری پر تھی اس وقت کی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا تھا تاہم اب بھی موجودہ حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں سے عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھاسکتی ہے جو پاکستان کے دورے پر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں