ججزنظربندی کیس میں مشرف کیخلاف چالان کی تیاری شروع

ایمرجنسی لگانے کی تقریر،گیلانی کاججزکوآزادکرنے کا اعلان سمیت10نکات ہونگے


Iftikhar Chohadary April 26, 2013
ایمرجنسی لگانے کی تقریر،گیلانی کاججزکوآزادکرنے کا اعلان سمیت10نکات ہونگے فوٹو اے ایف پی

NEW DELHI: سابق صدر جنرل (ر)پرویزمشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کے چالان مکمل کرنے کے لیے پولیس نے تیاری شروع کردی اور مجوزہ چالان میںپرویزمشرف کی 3 نومبر2007 کولگائی گئی ایمرجنسی کے حوالے سے تقریر، پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کے بعد سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی وہ تقریرجس میں انھوں نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میںججزکوآزادکرنے کا اعلان کیا تھا سمیت 10 مختلف نکات شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے

جس کے تحت درکار تقریروںاوراس وقت کے تمام وہ متعلقہ افسران جوایگزیکٹوآرڈرزپرعملدرآمدکرانے میں شامل ہوسکتے تھے کی بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں جنھیں مقدمہ نمبر131/9 کے مجوزہ چالان میں شامل کیاجائے گا جبکہ پرویزمشرف پہلے اپنے بیان میں ججزکونظربندکرنے کے الزام کویکسر مسترد کر چکے ہیں اسے بھی مجوزہ چالان میں شامل کیاجارہاہے۔پولیس کے ذمے دارآفیسر نے کہا ہے کہ چالان مکمل کرنے میں تاخیرہوسکتی ہے۔



جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پولیس نے درج مقدمے میں عائد الزامات کی تفتیش مکمل کرنی ہے اوراس مقصدکے لیے جوریکارڈ متعلقہ محکموں سے مانگاگیاہے وہ ملنے تک چالان مکمل نہیں کیا جا سکتا تاہم اعلیٰ پولیس افسران نے طے کیاہے کہ اگرعدالت نے جلدی چالان مکمل کرنے کاحکم دیا تو پھرپہلے مرحلے میں نامکمل چالان ہی عدالت میں پیش کردیاجائے گاجس کے بعد تکمیل ریکارڈکرکے دوبارہ مکمل چالان پیش کردیاجائے گاجس کے لیے وفاقی پولیس کے 4 سینئرانسپکٹر،2ماہرتفتیشی ڈی ایس پیزاور ایک ایس پی نے اس پرکام شروع کردیاہے جس پرآئندہ 3 یوم میں پیشرفت

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |