
ڈیرہ بگٹی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے التوا سے متعلق بلوچستان اسمبلی کی قرارداد اصولوں پر مبنی تھی گرمی کی شدت بھی الیکشن التواء کی اہم وجوہات تھی جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا رویہ نامناسب تھا اس مسئلے پر پشتونخوا سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں اہم سڑکیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں اس الیکشن میں فتح کی صرف اُمید نہیں بلکہ 100 فیصد یقین ہے کیوں کہ جو کام 70 سال میں نہ ہوسکے ہمارے دور میں وہ 5 سال میں مکمل ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردوں کی گولی سے نہیں ڈرتے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔