شام جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سال پرانی مسجد کا مینار شہید

باغیوں نے مسجدکامینارتباہ کرڈالا،سرکاری ذرائع،ایک گولا آیااورمینارتباہ ہوگیا،مقامی رہائشی،قدیم اشیا چرالی گئیں

باغیوں نے اموی دورکی مسجدکامینارتباہ کرڈالا،سرکاری ذرائع،ایک گولا آیااورمینارتباہ ہوگیا،مقامی رہائشی،قدیم اشیا چرالی گئیں.فوٹو: رائٹرز

شام کے شہرحلب میں جھڑپوں کے دوران دنیاکی قدیم ترین مساجد میں سے ایک کا مینار شہید ہو گیا۔


گذشتہ برس اکتوبرمیں یونیسکونے مسجدکے تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے اسے دنیاکی حسین ترین مساجد میں سے ایک قراردیاتھا۔ سرکاری خبررساں ادارے نے بتایاہے کہ باغیوں نے اموی دورکی مسجد جامع الکبیر کا گیارہویں صدی میں تعمیرکردہ مینار تباہ کرڈالا۔ تاہم حزبِ اختلاف کاکہنا ہے کہ مینارشامی فوجی ٹینک کے فائرکا نشانہ بنا۔ یہ مسجد یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کاحصہ ہے اور اس سال کے اوائل سے باغیوں کے قبضے میں ہے۔

تاہم مسجد کے آس پاس کے علاقے پر غلبے کے لیے باغیوں کی سرکاری فوج سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ مسجد کے دوسرے حصے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جو 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے تھے۔ سرکاری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ القاعدہ سے وابستہ تنظیم جہادالنصرہ کے جنگجوؤں نے اس مشہورمینار کو زمیںبوس کردیا۔ تاہم حلب کے رہائشی کارکن محمدالخطیب نے ایسوسی ایٹڈپریس کو بتایاکہ ایک گولے نے 148فٹ اونچے مینارکو مکمل طورپر تباہ کرڈالا۔ اطلاعات کے مطابق بعض قدیم اشیا چوری بھی ہوئی ہیں جن میں ایک صندوق بھی شامل ہے جس میں پیغمبراسلام کا موئے مبارک(بال) تھا۔ تاہم کارکنوں کے مطابق انھوں نے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن کے قدیم نسخے محفوظ کرلیے ہیں۔
Load Next Story