ہالینڈ کے وزیر اعظم کی وائپر سے فرش صاف کرنے کی ویڈیو وائرل
ہالینڈ سمیت دنیا بھرکے لوگوں نے وزیر اعظم کے اس انداز کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے
NEW DELHI:
ہالینڈ کے وزیر اعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی، کافی گرنے کے بعد انہوں نے خود ہی وائپر سے فرش صاف کردیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
ہالینڈ کے میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مارک ریوٹ پارلیمنٹ میں موجود تھے جہاں ایک دروازے سے گزرتے ہوئے ان کے ہاتھ میں موجود کافی کا کپ گرگیا اور تمام کافی فرش پر پھیل گئی۔ انہوں نے کوئی عار محسوس کیے بغیر وائپر حاصل کرکے ہنستے مسکراتے ہوئے فرش صاف کرنا شروع کردیا۔ حتی کہ وائپر کے ساتھ انہوں نے ایک کپڑے سے بھی فرش اور ٹیبل کا کنارہ صاف کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا مثالی اقدام دیکھ کر وہاں موجود صفائی کے لیے تعینات خواتین نے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب خواتین نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ زیادہ جھک کر صفائی کررہے ہیں پھر خواتین نے وزیر اعظم کو وائپر کی لمبائی بڑھا کر کندھے کے برابر کرنا سکھائی تاکہ فرش صاف کرتے ہوئے جھکنا نہ پڑے۔
یہ جان کر مارک ریوٹ ہنس پڑے اور صفائی کا بقیہ عمل مکمل کیا، عملے کے کسی رکن نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو کہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
ہالینڈ سمیت دنیا بھرکے لوگوں نے وزیر اعظم کے اس انداز کو سادگی پسند اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
https://youtu.be/RVq3qMln-ok