نیماراورمیسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی اسکیم واپس

ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ اسکیم ختم کی جا رہی ہے


Sports Desk June 06, 2018
ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ اسکیم ختم کی جا رہی ہے

ماسٹرکارڈ نے نیمار اور لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی اسکیم واپس لے لی، اس اسکیم کے تحت برازیل اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے ہر گول پر اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں 10 ہزار میلز دی جاتیں۔

یہ اسکیم مارچ 2020 تک جاری رہتی مگر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی تنقید کی گئی، خود برازیل کے کوچ ٹائٹ نے بھی اس پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انفرادی پلیئرز پر دبائو بڑھے گا۔ اب ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ اسکیم ختم کی جا رہی ہے،اس کی جگہ رواں برس یو این فوڈ پروگرام کیلیے ایک ملین میلز کا عطیہ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔