سپریم کورٹ کا تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کا حکم

تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانی انتہائی بری حالت میں ہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 06, 2018
تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزار ڈالر مانگے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سری لنکا اورتھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جب کہ تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزارڈالر مانگے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کوواپس لیا جائے، دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں، 35 ہزارڈالرکا بندوبست کریں اورقیدیوں کو واپس لائیں، کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |