بینظیر قتل کیس پرویز مشرف کا 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

ایف آئی اے کی ٹیم سب جیل قرا ر دیئے گئے فارم ہاؤس جا کر سابق صدر سے تفتیش کرے گی۔


ویب ڈیسک April 26, 2013
ایف آئی اے کی ٹیم سب جیل قرا ر دیئے گئے فارم ہاؤس جا کر سابق صدر سے تفتیش کرے گی. فوٹو: فائل

انسدداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کو گذشتہ روز گرفتار کر کے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج حبیب الرحمان کے سامنے پیش کیا، تفتیشی ٹیم نے عدالت سے سابق صدر کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فوری طور پر سابق صدر کو پیش کرنے کا حکم دیا ، پرویز مشرف کے پیش ہونے پر عدالت نے سابق صدر کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم بدلنے کی درخواست دائر کی مگر جج نے درخواست مسترد کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف جسمانی ریمانڈ کی مدت بھی اپنے فارم ہاؤس پر گزاریں گے اور ایف آئی اے کی ٹیم سب جیل قرا ر دیئے گئے فارم ہاؤس جا کر سابق صدر سے تفتیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |