ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی نمازجمعہ کے بعد کاروبار زندگی بحال کرنے کی اپیل

میٹرک کے امتحانات سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے

ٹرانسپورٹ اتحاد اور تاجر برادری نے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کاروبار اورٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے. فوٹو اے ایف پی

شہر میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر دھماکے اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر یوم سوگ منایاجا رہا ہے اس دوران تمام تعلیمی ادارے اور کاروبار بند ہے تاہم ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے نماز جمعہ کے بعد کاروبار زندگی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی پرامن یوم سوگ منایا جارہا ہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جبکہ تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز، سی این جی اسٹیشنز، پیٹرول پمپس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، میٹرک کے امتحانات سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


ٹرانسپورٹ اتحاد اور تاجر برادری نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے آج دکانیں اور کاروبار بند رکھنے اور گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کااعلان کیا تھا جس کی وجہ سے صبح سویرے دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب حیدرآباد، سکھر، پڈعیدن سمیت زیریں سندھ ٹنڈوجام، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، نوکوٹ میں بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند ہیں، اس موقع پر متحدہ کے دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے، بم دھماکے کی وجہ سے ایم کیو ایم نے آج نوابشاہ میں ہونے والا انتخابی جلسہ بھی ملتوی کر دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story