مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع کپوارہ کے علاقے مچھل میں سرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا


ویب ڈیسک June 06, 2018
نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے مچھل کا محاصرہ کرلیا اورسرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے صرف گزشتہ ماہ 31 افراد کو سرچ آپریشن کے نام پر جب کہ 3 کو دوران حراست شہید کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں