کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرزنے بن قاسم ٹاؤن اورگلستان جوہررابعہ سٹی میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا


ویب ڈیسک April 26, 2013
رینجرزنے بن قاسم ٹاؤن اورگلستان جوہررابعہ سٹی میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

بن قاسم ٹاؤن اورگلستان جوہر رابعہ سٹی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو شکنجے میں جکڑنے کے لئے رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے بن قاسم ٹاؤن میں مشتبہ مقامات کا محاصر ہ کیا ، کارروائی میں ر ینجرزکی بھاری نفری نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ کئی گھنٹہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی ، اس دوران متعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔

دوسری جانب گلستان جوہر رابعہ سٹی میں بھی رینجرز نے کارروائی کی اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں