گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی

آتش فشاں پھٹنے کے بعد 200 مقامی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے


ویب ڈیسک June 06, 2018
گوئٹے مالا کا آتش فشاں دو رز قبل اچانک پھٹ گیا تھا۔ فوٹو : فائل

گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے جب کہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں واقع آتش فشاں فوئیگو کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 75 ہو گئی ہے جب کہ 200 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے کئی دیہات تباہ کردیئے ہیں۔ ناگہانی آفتوں سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روز آتش فشاں فوئیگو سے ایک بار پھر لاوا نکلنا شروع ہو گیا جس سے قریبی شہر ایسکوئنلا میں افراتفری پھیل گئی اور ریسکیو ادارے نے آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی کرا لیا۔ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کسی قسم کے ہنگامے سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے آگ کی بارش نے گھروں میں سوئے ہوئے افراد کو جھلسا دیا تھا جب کہ لاوے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں