الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی خیبرپختونخوا اورسندھ سے سالانہ گوشوارے مانگ لئے

نگراں وزرائے اعلی اوروزراء سے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب


ویب ڈیسک June 06, 2018
نگراں وزرائے اعلی اور وزراء حلف اٹھانے کے تین روز کے اندر گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اورسندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا سے سالانہ گوشوارے مانگ لئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا اورسندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا سے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزرائے اعلی اور وزرا سے منقولہ غیرمنقولہ جائیداد اورواجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نگراں وزرائے اعلی اوروزراء حلف اٹھانے کے تین روزکے اندر گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں