کراچی اے این پی کے امیدوار کی گاڑی پرکریکر حملہ 2 افراد زخمی

عبدالرحمان پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھرانے کے لئے رکے تھے اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا۔

عبدالرحمان پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھرانے کے لئے رکے تھے اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ فوٹو فائل

لانڈھی میں اے این پی کے امیدوار کی گاڑی پرکریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


کراچی کے علاقے لانڈھی مظفرآباد کالونی میں اے این پی کے امیدوار عبدالرحمان کی گاڑی پر کریکر حملے کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان اے این پی سندھ نے این اے 255 کے امیدوار عبدالرحمان کی گاڑی پر کریکر حملے کی تصدیق کردی ہے، ترجمان کے مطابق عبدالرحمان پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھرانے کے لئے رکے تھے اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story