اے این پی کے امیدوار پرحملہ انتخابات روکنے کی بزدلانہ کارروائی ہے الطاف حسین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ الطاف حسین


ویب ڈیسک April 26, 2013
انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مظفر آباد کالونی میں اے این پی کے امیدوارعبدالرحمان کے قافلے پر کریکر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی کو انتخابات کے پرامن انعقا د سے روکنے کی بدترین اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سفاک دہشت گرد قتل و غارت گری ، دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مذموم کارروائیاں کرکے عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو عام انتخابات سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں، یہ گھناؤنی سازش کسی طرح بھی ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہوسکتی ۔

الطاف حسین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کے امیدوار پر دہشت گردوں کے کریکر بم حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو آزادانہ اور شفاف انتخابی ماحول کی فراہمی کے لئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشت گردوں کو بلاتفریق گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں