چوہدری نثار نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

چوہدری نثار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان اور پی پی پی کے کامران اسلم نے بھی کاغذات نامزدگی لے لیے


ویب ڈیسک June 06, 2018
چوہدری نثار کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی لے لیے فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

چوہدری نثار علی خان نے این اے 59 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں جب کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بھی اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی لے لیے ہیں۔ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مقابلے میں تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ امیدواروں کی جانب سے ان کے عملے نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار اور نواز شریف میں اختلافات کی خبریں گرم ہیں جب کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔ شہباز شریف کی اس بات کا چوہدری نثار نے کافی برا مناتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں، بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار

واضح رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |