بگٹی قتل کیس عدالت نے بگٹی پولیس کو مشرف سے تفتیش کی اجازت دیدی

مشرف کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ڈیرہ بگٹی پولیس کے حوالے کرنےکی درخواست پر غور کیا جائے گا، عدالت


ویب ڈیسک April 26, 2013
مشرف کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ڈیرہ بگٹی پولیس کے حوالے کرنےکی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت۔ فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ڈیرہ بگٹی پولیس کو بھی پرویز مشرف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

ڈیرہ بگٹی پولیس نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سابق صدر کوبگٹی قتل کیس میں گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت مانگی جس پر جج نے پرویز مشرف کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت دیتے ہوئے انہیں ڈیرہ بگٹی پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر 30 اپریل تک بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ڈیرہ بگٹی پولیس کے حوالے کرنےکی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |