کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ ان کی کارکردگی دیکھ کرکریں گے ذکا اشرف
ایشز طرز کی سیریز پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی ہونی چاہئے اوراس کا نام ’’جناح گاندھی‘‘ سیریز ہونا چاہئے، ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ ان کی کارکردگی دیکھ کرکریں گے۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں نئے بولرزکی دریافت کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اورجو بولرز بھی اس کیمپ سے متخب ہوگا اس کی مزید ٹریننگ کی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہ کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ ان کی کارکردگی دیکھ کرکریں گے۔
چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشز طرز کی سیریز پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی ہونی چاہئے اوراس کا نام ''جناح گاندھی '' سیریز ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز کی سیریز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔