اقتدارکی پرُامن منتقلی سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا نواز شریف

پاکستان کوافراط زر، بے روزگاری ، توانائی کے بحران اورامن وامان کی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک April 26, 2013
اچھی حکمرانی اورقانون کی بالادستی سے ہی ملک مسائل کے دلدل سے نجات پا سکتا ہے، نواز شریف فوٹو فائل

مسلم لیگ(ن) کے صد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراقتدارکی پرامن منتقلی کاعمل جاری ہے اس سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔

سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر کی رہائش گاہ پرعرب ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کوافراط زر، بے روزگاری ، توانائی کے بحران اورامن وامان کی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی حکمرانی اورقانون کی بالادستی سے پاکستان کوان مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدارمیں آکرعرب دوست ممالک سے تعلقات کوترجیحی بنیادوں پرمضبوط بنائے گی، اس موقع پر بحرین کے سفیر عبد العزیز الغدیر نے کہا کہ عرب ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک سنجیدہ اور آزمایا ہوا دوست تصور کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |