ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھانا مانگنے پرکھولتے پانی میں پھینکنے سے بھکاری بچی جاں بحق

6سالہ کلثوم نے کھانا مانگا لیکن جب اس نے زہادہ اصرارکیا تووہاں موجود چند افراد نے اسے کھولتے پانی کے ٹب میں پھینک دیا


ویب ڈیسک April 26, 2013
واقعے میں ملوث افراد کے بااثر ہونے کے باعث پولیس نے تاحال ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔۔فوٹو: فائل

شادی کی تقریب میں کھانا مانگنے پربھکاری بچی کوکھولتے پانی کے ٹب میں پھینک دیا گیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ کے گاؤں چک 335 گ ب میں ارشد نمبردارکے گھرشادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران خانہ بدوش خاندان کی 6 سالہ بچی جس کا نام کلثوم تھا وہ بھی وہاں پہنچ گئی اور اس نے وہاں موجود لوگوں سے کھانا مانگا لیکن اسے کھانا نہیں دیا گیا لیکن بچی نے جب کھانا مانگنے پر زیادہ اصرارکیا تو چند افراد طیش میں آگئے اورانہوں نے اسے کھولتے پانی کے ٹب میں پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، تقریب میں موجود لوگوں نے اسے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، مقتول کے ورثا نے بااثرافراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |