کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو 20 سالہ ملازمت کے بعد مستعفی

کرکٹ آسٹریلیا میں 20 برس گزارنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہاں سے رخصت ہونے کا یہی درست وقت ہے، جیمز سدرلینڈ


خبر ایجنسی June 07, 2018
کرکٹ آسٹریلیا میں 20 برس گزارنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہاں سے رخصت ہونے کا یہی درست وقت ہے، جیمز سدرلینڈ ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

جیمز سدرلینڈ نے بورڈ میں مجموعی طور پر 20 برس گزارے اور17 سال بطور چیف ایگزیکٹیو خدمات انجام دیں،سدر لینڈ نے اپنا عہدہ چھوڑنے کیلیے 12 ماہ کا نوٹس دیا ہے،جب تک کوئی مناسب متبادل نہیں مل جاتا وہ ذمہ داری انجام دیتے رہیں گے۔

جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا میں 20 برس گزارنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہاں سے رخصت ہونے کا یہی درست وقت ہے۔ مارچ میں دورئہ جنوبی افریقہ کے دوران سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد جیمز سدرلینڈ کو بھی بے پناہ دبائو کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

سدرلینڈ کا بدستور اصرار ہے کہ ان کے اس فیصلے میں اس اسکینڈل کا ہاتھ نہیں،انھوں نے واضح کیا کہ میرے جانشین کو مضبوط اعصاب کا حامل ہونا چاہیے جو ہر قسم کے دبائو کا سامنا کرپائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں