دنیا کے 100 امیرترین کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی واحد کرکٹر

ان کی سالانہ آمدنی 24 ملین ڈالر بتائی گئی جس میں سے 4 ملین ڈالرتنخواہ اور انعامی رقومات ہیں۔


Sports Desk June 07, 2018
ان کی سالانہ آمدنی 24 ملین ڈالر بتائی گئی جس میں سے 4 ملین ڈالرتنخواہ اور انعامی رقومات ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا کے 100 امیرترین کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی واحد کرکٹر ہیں۔

دنیا کے 100 امیرترین کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی واحد کرکٹر ہیں اور انھیں اس فہرست میں 83 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی 24 ملین ڈالر بتائی گئی جس میں سے 4 ملین ڈالرتنخواہ اور انعامی رقومات ہیں، باقی 20 ملین ڈالرز وہ اشتہارات وغیرہ سے کماتے ہیں۔

امریکا کے ناقابل شکست باکسر فلوئیڈ مے ویدر 285 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔ ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی 111 ملین کے ساتھ دوسرے اور برازیلی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 108 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر مکس مارشل آرٹ فائٹر کونر میک گریگور ہیں جن کی آمدنی 99 ملین ڈالر رہی۔ برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار 90 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں