دل کے مریضوں کیلیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

این آئی سی وی ڈی کے کراچی اوراندرون سندھ مراکزسے مریضوں کو بلامعاوضہ اسپتال لایا جائے گا، ڈاکٹر حمید اللہ

این آئی سی وی ڈی کے کراچی اوراندرون سندھ مراکزسے مریضوں کو بلامعاوضہ اسپتال لایا جائے گا، ڈاکٹر حمید اللہ۔ فوٹو:فائل

PARIS:
قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کی انتظامیہ نے پہلی بار کراچی سمیت اندرون سندھ سے دل کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے کیلیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے بتایاکہ ان ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی کا شناختی نشان (لوگو) بھی آویزاں کیا جائے گا، اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں این آئی سی وی ڈی کے 5 چیسٹ پین کلینکس اور لیاری اسپتال میں ایک سیٹلائٹ مرکز فعال ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سروس چیسٹ پین کلینکس اور سیٹلائٹ مرکز سے دل کے مریضوں کوہنگامی بنیادوں پر منتقلی کیلیے استعمال کی جائے گی، امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس صوبے بھر میں قائم8اضلاع کے سٹیلائٹ مراکزاورچیسٹ پین کلینکس سے مریضوں کواسپتال منتقلی کاکام بلامعاوضہ انجام دے گی جو بھی مریض سیٹلائٹ مرکز یا چیسٹ پین کلینکس سے قومی ادارہ امراض قلب لایاجائے گا بعد ازاں مریض کو اسی سینٹر واپس پہنچایابھی جائے گا یہ ذمے داری امراض قلب اسپتال کی ہوگی۔

ڈاکٹر حمید اللہ نے مزید بتایاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں14چیسٹ پین کلینکس قائم کیے جارہے ہیں جہاں دل کی بیماریوں کابلامعاوضہ علاج کیاجائے گا۔ ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہناتھاکہ رواں ماہ سے امراض قلب اسپتال میں پہلی باردل کی بائیوایپیسی بھی شروع کردی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان میں دل کی بائیو ایپیسی نہیں کی جاتی تھی لیکن اسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمرنے قومی ادارہ امراض قلب میں دل کی بائیوایپیسی، ہارٹ فیلیورپروگرام سمیت دیگردل کی تمام بیماریوں کے علاج کی سہولتیں اسپتال میں مہیا کردی ہیں اوراب یہ اسپتال دنیا کا بہترین اسپتال بن گیا ہے جہاں دل کے مریضوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سرجری کی جارہی ہے، دل کی بیماریوں کا جدید علاج پروفیسر ندیم حسن رضوی اورہارٹ فیلیور پروگرام ڈاکٹر پرویز چوہدری کی نگرانی میں شروع کردیاگیا ہے۔
Load Next Story