پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کی توقع عالمی بینک

اس سال جنوبی ایشیا سمیت دیگرتیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی، رپورٹ


بھارت کی معاشی ترقی 7.3 فیصد، بنگلہ دیش کی 6.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، پالسی سازوں کو طویل المیعاد گروتھ ریفامز متعارف کروانا ہونگی، صدر جم یونگ کم۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2018-19 کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ بین الاقوامی اقتصادی ترقی کی شرح3.1فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ2018 میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے پالیسی سازوں کو لانگ ٹرم گروتھ اصلاحات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جامع تجارتی معاہدوں کے باعث تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2018کے دوران عالمی معیشت 3.1فیصد تک رہے گی ، مضبوط معاشی ترقی کے باعث اس سال جنوبی ایشیا سمیت دیگرتیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے کہاہے کہ دنیا کے دیگر حصوں میں اکیلی گروتھ غربت جیسے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کافی نہیں ہو گی ، پالیسی سازوں کو پیداوار میں اضافہ اورلیبر فورس کی شمولیت کر کے غربت کو ختم کرنے کے لیے گروتھ کے اس عمل کو جاری رکھنے کا لائحہ عمل بنانا ہو گا اعلی معیشتوں میں 2018کے دوران ترقی کی شرخ 2.2فیصد تک رہنا متوقع ہے۔

عالمی اقتصادی گلوبل اکنامک پراسپیکٹ بتاتے ہیں کہ ابھر تی ہوئی معیشتوں میں معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے2018میں 4.5فیصد کی ترقی کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کے سینئر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ اکنامکس نے کہاہے کہ اشیاء کی طلب میں مستقبل میں عالمی طور پر کمی آنے کا امکان ہے گزشتہ دو دھائیوں کے دوران دھاتوں اور توانائی سے متعلقہ کی اشیاء میںگزشتہ دو دھائیوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،اشیاء کی کھپت کرنے والے ممالک کی جانب سے ڈیمانڈ میں کمی کے بعد اشیا کی ایکسپورٹ سے ریونیو حاصل کرنے والے دو تہائی ترقی پذیر ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔