روسی صدر نے چینی ہم منصب کو قابل اعتماد دوست قرار دیا
روس چین کے ساتھ شراکت داری ،اتحادی اور دوستی کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ولادی میر پوتن
روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ شی جن پنگ ایک قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں۔
چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق روس اور چین پڑوسی ممالک ہیں اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایسے تعلقات قائم ہوئے ہیں جس کی مثال موجودہ دنیا میں نہیں ملتی۔2001میں روس اور چین نے ہمسائیگی کے دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے لیے بنیاد رکھی ہے۔ اپنے اپنے ملک کی تعمیر ، عوام کی خوشحالی کے حوالے سے دیگر اتفاق رائے نے روس اور چین کو منسلک کر دیا ہے۔
چینی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ شی جن پنگ ایک مناسب شراکت دار ، قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ شراکت داری ،اتحادی اور دوستی کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔