ہراسگی کیس امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی طور پر طلب کر لیا

ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر اور 7 گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں، جج جینفر


خبر ایجنسی June 07, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر اور 7 گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں، جج جینفر ۔فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں بہ نفس نفیس عدالت طلب کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹی وی پروگرام اپرینٹائیس میں انٹرویو کے لیے آنے والی خاتون نے امریکی صدر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے مقدمے میں دوران سماعت بتایا 2007 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

مین ہٹن سپریم کورٹ بینج کی جج جینفر نے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر اور 7 گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں