پشاورمیں طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 بہنیں جاں حق 11 زخمی

چنگڑ آباد میں 2 بہنیں 15 سالہ نتاشہ اور 12 سالہ نادیہ گلی سے گزر رہی تھیں کہ کرنٹ لگ گیا جس سےدونوں جاں بحق ہوگئیں۔

بارش کے دوران حیات آباد میں مسجد نمرہ کی چھت گر گئی جس سےقران پاک حفظ کرنے والے 9 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:
پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے دوران چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 بہنیں جاں بحق اور9 بچوں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔


پشاورمیں طوفانی بارش سہ پہرشروع ہوئی جس کےساتھ ہی ژالہ باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، بارش کے دوران حیات آباد میں مسجد نمرہ کی چھت گر گئی جس سےقران پاک حفظ کرنے والے 9 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، مسجد میں کرک سے آئےہوئے تبلیغی جماعت کےلوگ بھی ٹھہرےہوئےتھے، چھت گرنے کے بعدریسکیو اہلکاروں اورمقامی لوگوں نےزخمیوں کوملبے سےنکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ دوسری طرف چنگڑ آباد میں 2 بہنیں 15 سالہ نتاشہ اور 12 سالہ نادیہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

تیزبارش سےگورا قبرستان، یونیورسٹی روڈ، تہکال حیات آباد اور دیگرعلاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس سےسڑکیں بلاک ہوگئیں اور ٹریفک جام ہو گیا، سیلابی پانی گھروں اور دفاتر میں بھی داخل ہوگیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے سامان باہر نکالا۔ شدید بارش سے مختلف علاقوں میں مکانات کی دیواریں گرگئیں، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش برسی اورکالام میں پورا دن برفباری ہوتی رہی۔
Load Next Story