مسلم لیگن کے خلاف زرداری مداری اورکھلاڑی سب ایک ہوگئے ہیں نواز شریف

پیپلز پارٹی کے چار ادوار اور آمریت نے دل و جان سے ملک کو تباہ وبرباد کیا، نوازشریف


ویب ڈیسک April 26, 2013
زرداری اور کھلاڑی دونوں ملے ہوئے ہیں اورنہ ہی زرداری کھلاڑی کے خلاف بات کرتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی زرداری کے خلاف، نوازشریف فوٹو: پی پی آئی/ فائل

KARACHI: نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف زرداری، مداری اورکھلاڑی سب ایک ہوگئے ہیں لیکن عوام نے 11 مئی کو(ن) لیگ کو جتانا ہے تاکہ ہم ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکیں۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں غربت اور لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا، ہم ایٹمی ملک ہیں لیکن نہ تو آج عوام کے پاس کھانے کے لئے روٹی ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی اورنہ ہی روزگار،کرپشن نے ملک کو تباہ برباد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار ادوار اور آمریت نے دل و جان سے ملک کو تباہ کیا، زرداری اور کھلاڑی دونوں ملے ہوئے ہیں اورنہ ہی زرداری کھلاڑی کے خلاف بات کرتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی زرداری کے خلاف۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے ساتھ مخلص کون ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے باریاں لیں لیکن ہم نے اپنی باریوں میں پاکستان کی بے انتہا خدمت کی اورآج یہی لوگ نوجوانوں کا نعرہ لگا کرووٹ مانگ رہےہیں لیکن ان کے عزائم ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اورعوام نے ان لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو ان کے مسائل حل کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں