الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کسی پر ذاتی تنقید سے روک دیا

کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 26, 2013
کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

HYDERABAD: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کسی پر ذاتی تنقید کرنے سے روک دیا ہے۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے سیاستدانوں کو صرر پر تنقید سے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو 2 روز قبل لکھے جانے والے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے پاکستان میں سیاستدان اپنے کارناموں سے زیادہ دوسروں کی خامیوں پر سیاست چمکاتے اور جلسے جلوسوں میں مخالفین کو ذاتی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے بعد سیاسی رہنما باقی انتخابی مہم میں کس طرح عوامی جذبات بھڑکا کر ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں