چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھا


ویب ڈیسک June 07, 2018
درخواست گزارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکی تھی: فوٹو: فائل

چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھتے ہوئے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

لیگی رہنما نوراعوان نے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پردرخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پرالزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔

واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد درخواست گزارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں