برطانیہ میں 3 مسلمانوں کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں قید کی سزا

عدالت نے 31سالہ عرفان نصیر کو عمر قید، 28سالہ عرفان خالد کو 18 سال اور عاشق علی کو 15 سال قید کی سزا سنائی


AFP April 26, 2013
عرفان نصیر نے دوسرے کئی افراد کو پاکستان جانے میں مدد بھی کی اسی لئے عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

برطانوی عدالت نے 3 مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔

لندن کی عدالت نے 31سالہ عرفان نصیر کو عمر قید، 28سالہ عرفان خالد کو 18 سال اور عاشق علی کو 15 سال قید کی سزا سنائی، وکیل استغاثہ کے مطابق تینوں ملزمان نے برطانیہ میں انتہائی مصروف جگہوں پر 7 جولائی 2005 میں لندن میں ہوئے خطرناک دھماکوں سے بھی زیادہ بڑا دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔

عرفان نصیر اور عرفان خالد دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان گئے اور عرفان نصیر نے دوسرے کئی افراد کی پاکستان جانے میں مدد بھی کی اسی لئے عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی، گروہ کے تینوں ارکان القاعدہ تنظیم کے ایک اہم سربراہ انوار الاولکی کی شخصیت سے متاثر تھے جو ستمبر 2011 میں یمن میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن کی ایک عدالت نے 3مسلمانوں کو پاکستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں