شاہ رخ خان عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور عید پر کیاکریں گے

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران انہیں عید کے پروگرام سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک June 07, 2018
عید پر نماز پڑھیں گے اور سب کوگلے لگائیں گے ، شاہ رخ خان فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی عید کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید پر کہاں نماز پڑھیں گے اور عید کے روز کیا کیا کریں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر ہی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی عید پراہلیہ سے بریانی بنانے کی فرمائش

گزشتہ روز بھی شاہ رخ خان ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اعجاز نامی ایک صارف نے انہیں رمضان کی مبارکباد دی جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں اپنے تمام چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔



اسی موقع پر فین فور ایور نامی صارف نے ان سے پوچھا ''خان صاحب عید کی کیا منصوبہ بندی ہے اس بار؟ امریکا میں عید منائیں گیے یا ممبئی آؤ گے؟''



جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ''جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔''



واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم''زیرو''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما رومینس کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال کےآخر میں 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں