بھارت نے پاکستان میں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے بھی انکار کردیا

افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔


ویب ڈیسک April 26, 2013
ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 سے 6 مئی تک لاہور میں منعقد ہوگی جس میں بہترین تن ساز کو’’مسٹر ساؤتھ ایشیا‘‘ کا خطاب دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ایشین اسنوکر کے بعد بھارت نے پاکستان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ فاروق اقبال کا کہنا ہے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارت، افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال کو دعوت دی گئی تھی تاہم بھارت نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے جبکہ دیگر ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 سے 6 مئی تک لاہور میں ہورہی ہے جس میں بہترین تن ساز کو مسٹر ساؤتھ ایشیا کا خطاب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے کھلاڑیوں کو ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |