بھارتی شہر ممبئی میں 4افراد نے 13سال کی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
لڑکی کواس کی دوست نے شراب ملا شربت پلایا جس سے اس کی حالت غیرہوگئی اورچاروں لڑکوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں چارلڑکوں نے 13 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا،لڑکی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق واقعے میں متاثرہ لڑکی کی ایک دوست بھی ملوث ہے جس کے بلانے پرہی وہ وکولا میں واقع ایک گھر میں دعوت پر گئی جہاں پہلے ہی سے شراب کے نشے میں دھت 4 لڑکے موجود تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی جب وہاں پہنچی تو اس کی دوست نے اسے پینے کے لئے کوئی مشروب دیا جس میں شراب ملی ہوئی تھی،مشروب پیتے ہی لڑکی کی حالت غیر ہوگئی اور اسی دوران وہاں موجود لڑکوں نے اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واقعے میں ملوث چاروں لڑکے اورمتاثرہ لڑکی کی دوست تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں معصوم بچیوں اور خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کے بعد ملک گیر مظاہرے کئے جارہے ہیں۔