افغانستان میں مسافروں سے بھری بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 45 افراد ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیاجب مسافروں سے بھری بس سڑک کنارےکھڑے ٹینکرسے ٹکرا گئی جوچند دن قبل ہی طالبان کے حملے میں جل گیا تھا


AFP April 26, 2013
حادثے میں ہلاک ہوئے بیشتر افراد قندھار میں ہیروئن کی کاشت کرنے کی غرض سے کھیتوں میں کام کرنے جا رہے تھے، مقامی حکام فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں بس سڑک پر کھڑے آئل کے ٹينکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ قندھار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس سڑک کنارے کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گئی جو چند دن قبل ہی طالبان کے حملے میں جل گیا تھا۔ انہوں نے حادثے میں 45 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک مسافر فیض اللہ نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد مردوں کی تھی ، اس کا کہنا تھا کہ جب بس میں آگ لگی تو میں نے کھڑکی کاشیشہ توڑ کر چھلانگ لگا کر جان بچائی،حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد قندھار میں ہیروئن کی کاشت کرنے کی غرض سے کھیتوں پر کام کرنے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں صوبہ غزنی میں ایک بس کے تیل کے ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں