کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے پر جج نے نواز شریف کو جھاڑ پلادی

جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، فاضل جج محمد بشیر کے ریمارکس


ویب ڈیسک June 07, 2018
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے تھے ، سماعت کے دوران حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاء سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے لیگی وکلاء سے استفسار کیا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے، آج ریاست کے باقی 3 ستون کہاں ہیں۔

نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔ محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں