فلم ’’رانجھنا‘‘ میں کام کرنا میرے لئے خوش قسمتی ہے سونم کپور

فلم ایک لو اسٹوری ہے اور اس میں سونم کے ساتھ مرکزی کردار میں تامل فلموں کے اداکار دھنوش نظر آئیں گے۔

فلم میں انہیں بچپن اور جوانی دونوں کا کردار نبھانے کا موقع ملا جو ان کے لئے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ سونم فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی آنے والی فلم رانجھنا کے بارے میں کہا کہ اس میں کام کرنا ان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

سونم کپور نے کہا کہ فلم میں انہیں بچپن اور جوانی دونوں کا کردار نبھانے کا موقع ملا جو ان کے لئے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا، سونم کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ زیادہ گلیمرس نہیں بلکہ سادہ گیٹ اپ میں نظر آئیں گی۔


فلم رانجھنا ایک لو اسٹوری ہے اور اس میں سونم کے ساتھ مرکزی کردار میں تامل فلموں کے اداکار دھنوش نظر آئیں گے، سونم نے کہا کہ دھنوش کے ساتھ کام کرکے انہیں بے حد مزہ آیا اور دونوں کے درمیان کیمسٹری اسکرین پر شائقین کو پسند آئے گی۔

فلم کی ہدایت آنند ایل رائے نے دی ہیں اور اسے 21 جون 2013 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story