سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

میر ظفر اللہ جمالی نے صوبائی صدر سے رابطہ کیا اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا . فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

2018 کے انتخابات کے دن قریب آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی وابستگیاں بھی تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہیں، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان صوبائی و قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔


پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی ایک بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہوچکی ہے، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے صوبائی صدر سے رابطہ کیا اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔
Load Next Story