آسمانی بجلی کی تصویر لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
تصویر لینے والے شخص کے چہرے اور سینے پر زخم کے نشانات تھے، پولیس
بھارتی میں ایک شخص آسمان پر بجلی چمکنے کی تصویر لینے کے چکر میں جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھرولر میں 43 سالہ شخص نے آسمان پر بجلی چمکتی دیکھی تو جلدی سے موبائل نکال لیا اور آسمانی بجلی چمکنے کے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچانک گر گیا، ساتھ کھڑے دوستوں نے جب اسے اٹھانے کی کوشش کی تو اس کے چہرے اور سینے پر زخم کے نشانات تھے اور موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ ایچ ایم رمیش چنئی کا رہائشی تھا اور یہاں اپنے ایک دوست کو ملنے آیا تھا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو ورثا کو حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آسمانی بجلی کی تصویر لینے کی کوشش نہ کریں۔