بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون انسداد پولیو مہم میں فوج کے کردار کی تعریف

آرمی چیف کی پاکستان کے مفاد میں بل گیٹس کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی


ویب ڈیسک June 07, 2018
آرمی چیف کی پاکستان کے مفاد میں بل گیٹس کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی (فوٹو: فائل)

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف کو فون کرکے پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق معروف امریکی فرم مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا ہے۔




ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بل گیٹس کے دنیا بھر سے پولیو ختم کرنے کے عزم کو ایک عظیم مقصد قرار دیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے مفاد میں انہیں پاک فوج کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔


خیال رہے کہ بل گیٹس کے فلاحی ادارے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر سے پولیو کے مرض کو ختم کرنے کے لیے کام جاری ہے، پاکستان میں بھی انسداد پولیو مہم کے اخراجات بل گیٹس کی فاؤنڈیشن ہی برداشت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں