سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلے رہیں گے

آج صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔


Business Reporter April 26, 2013
سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے جمعہ کے روز ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند رہنے کی وجہ سے آج( بروز ہفتہ ) سندھ بھر میں ہفتہ وار بندش کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز شام تک بند رہنے کے باعث لائن پیک کی صورتحال بہتر ہونے اور گیس فراہمی میں روانی کے بعد شیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور آج صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |